ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یورپی یونین کا رکن ممالک سے اپنے ہاں زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے کا مطالبہ

یورپی یونین کا رکن ممالک سے اپنے ہاں زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے کا مطالبہ

Tue, 16 May 2017 18:51:45  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،16مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین نے اپنے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ اٹلی اور یونان میں مقیم مہاجرین کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے ہاں قبول کریں۔ یونین کے ترک وطن سے متعلقہ امور کے نگران کمشنر دیمتریس آوراموپولوس نے منگل کے روز کہا کہ اٹلی اور یونان میں مقیم جن ایک لاکھ ساٹھ ہزار مہاجرین اور تارکین وطن کو دیگر رکن ملکوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، ان میں سے اس سال ستمبر کی ڈیڈ لائن تک چالیس ہزار سے بھی کم تارکین وطن کو دیگر ملکوں میں بھیجا جا سکے گا۔ اب تک ایسے صرف اٹھارہ ہزار تارکین وطن کو یونین کے دیگر رکن ملکوں میں منتقل کیا جا سکا ہے۔


Share: